SABR صبر is a very important word/attribute that comes many times in Quran. So much important that success depends on it here and hereafter.
Meaning and sense of SABR .
صبر کا معنیٰ مفہوم
صبر ( Patience)
صبر ایک ایسا لفظ ہے جو قرآن میں بہت بار آیا ہے ۔ یہ نہایت ہی اہم لفظ ہے ۔یہ اتنا اہم قرآنی اصطلاح ہے کہ خسارے سے بچنے کے لئے چار شرائط میں سے ایک شرط اسے بھی قرار دیا گیا ہے ۔۔۔۔۔
قرآن کے سورۃالعصر میں انسانوں کے چار صفات بیان کئے گئے ہیں جس کو اپنانے سے ایک انسان خسارے سے بچ سکتا ہے ۔ اس میں سے ایک صفت یہ بھی ہے ۔ کہ ۔۔۔۔۔
"وہ ایک دوسرے کو صبرکرنےکی تلقین کرتے ہوں
صبر کے معنے ( sabr meaning )
اس کے معنیٰ " رکنے " کے ہیں ۔
اس سے مراد ۔۔۔۔۔۔۔۔ نفسانی ترغیبات سے رکے رہنا اور عزم و ارادے کی پختگی ہے ۔
یعنی ۔۔۔۔ جب کوئی اپنا ایک مؤقف ( جس فکر و راستے کو دل سے پسند کرلینا اور اسے مان لینا ) اختیار کرتا ہے ۔تو کسی بھی پریشانی و شدید تر مخالفت کے باوجود بھی جمے رہنا ، ڈٹے رہنا یا ثابت قدم رہنا اور پیچھے قدم نہ اٹھانا اور اس پر لگاتار بڑھتے رہنا اور کوشش کرتے رہنا '۔
Tags:
EDUCATION